آن لائن ایپ کے ذریعے منشیات خریدنے والوں کو ہوم ڈلیوری ہونے لگی
لاہور(نامہ نگار)لاہور میں آن لائن ایپ کے ذریعے منشیات خریدنے والوں کو ہوم ڈلیوری ہونے لگی۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈلیوری بوائز کے ذریعے منشیات بھیجی جانے لگی۔ ڈلیوری بوائز کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ڈلیور کرنے والے پیکٹ میں کیا ہے۔ڈلیوری بوائز کے ذریعے منشیات فروخت کرنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے آن لائن منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ پولیس حکام نئے طریقہ کار کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف سخت ایکشن کرنے جارہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کاکہنا ہے کہ۔ آن لائن منشیات فروشی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ایف آئی اے کی مدد سے بڑا کریک ڈاو¿ن شروع ہوچکا ہے۔