پاکستان میں حالیہ دہشت گردی‘ بھارت ملوث ہے: قمرالزماں بابر
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئر مین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کےلئے دہشت گردی کررہا ہے‘ پاک فوج اور ائیر بیس پر حملے قابلِ مذمت ہیں تمام جماعتوں کو ملکی بقاء کےلئے متحد ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے ہمیشہ ملک کو دہشت گردی اور تخریب کاری سے بچانے کےلئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ بھارت پاکستان میں مسلسل دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، آج وہ ملکی سلامتی کے اداروں اور ائیر بیس پر حملے کروا کر ملک غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ قوم کو متحد ہو کر دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ہم پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں اور ملکی سلامتی کے تحفظ کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگی ۔