• news

پاکستان جارحانہ حکمت عملی اپنا کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے:میاں عتیق

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی سپورٹس و نگ وسطی پنجاب کے نائب صدر میاں عتیق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ میچ میں فخر زمان اور بابر کی جوڑی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ سے پاکستان کی لاج رکھ لی ورنہ نیوزی لینڈ کےخلاف ہمارے باو¿لرز کی کارکردگی ایسی نہیں تھی کہ ہم یہ اہم میچ جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کےخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنا کر ہی پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو سکتا ہے۔پوری قوم دعا گو ہے کہ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو تو اس مرتبہ گرین شرٹس بھارتیوں کو ان کے دیس میں دھول چٹائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن