الیکشن تاریخ آنا خوش آئند‘ صدر نے گھمانے کی پوری کوشش کی‘ذوالفقار بسرا
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر زوالفقار بسراءنے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کی تاریخ کا فائنل ہوجانا اچھی بات ہے لیکن اگر یہ تاریخ بہت پہلے آجاتی تو اور اچھا ہوتا صدر تو اس وقت اےوان صدر میں بیٹھ کر کچھ اور کررہے تھے‘ ڈیٹ کا اعلان کردیتے تاکہ سیاسی ابہام کو ختم کرنے میں مدد ملتی لیکن صدر نے بھی عوام کو گول گول گھمانے کی پوری کوشش کی تاہم یہ اچھی بات ہے کہ تاریخ سامنے آ چکی ہے اب الیکشن کے باقی انتظامات بھی جلد سے جلد ہوجانے چاہیے اور یہ کام جتنا اچھے طریقے سے مکمل ہوجا ئے ملک کے لیے اتنا ہی اچھا ہوگا۔