• news

فیروز والہ : پولیس کا کارخانے پر چھاپہ‘آتش بازی کا سامان برآمد‘کاریگر گرفتار‘مالک فرار

 فیروز والہ( نامہ نگار) سرکل پولیس کی کارروائی آتشبازی کے کارخانہ پر چھاپہ مار کربڑی مقدار میں سامان آتش بازی اورآلات برآمد کرکے کاریگر کو حراست میں لے لیا جبکہ کارخانہ کا مالک سیٹھ تنویر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،سیٹھ تنویر عرصہ دراز سے پولیس اور محکمہ سول ڈیفنس کے عملہ سے ملی بھگت کرکے خفیہ کارخانہ چلا رہاتھا۔ شادیوں کاموسم آنے کے بعد کاوربار میں تیزی آگئی تھی جس پرپولیس نے ٹیم چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان بر آمد کرلیا جس کی مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن