• news

 سٹینڈرڈ ہیومن رائٹس یا 2 پوائنٹس، افغان فاسٹ باﺅلر نوین الحق کا آسٹریلیا پر طنز

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود افغانی فاسٹ باﺅلر نوین الحق نے آسٹریلیا کےخلاف 7نومبر کو شیڈول میچ سے قبل سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری میں افغان باﺅلر نوین الحق نے لکھا کہ آسٹریلیا نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کیا اب ورلڈ کپ میں کرکٹ آسٹریلیا کا سٹینڈ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ انہوں نے آسٹریلوی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ سٹینڈرڈ ہیومن رائٹس یا 2پوائنٹس۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ سال افغانستان کےساتھ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کا کہہ کر باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن