• news

کارپٹ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن اور سٹیٹ بنک کے وفود کا اہم اجلاس

لاہور(کامرس رپورٹر)ہاتھ سے بنے قالینوں کے ایکسپورٹرز کو درپیش مشکلات اور ان کے تحفظات سے آگاہی کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے تعاون سے اسٹیٹ بینک اورپاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے وفود کے درمیان ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین نعیم کھوکھر اور وائس چیئرمین ظفر ادریس سولیجا نے نمائندگی کی جبکہ سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمن ، سینئر رہنما ریاض احمد، سعید خان اور دیگر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے ذمہ داران کو مدت کے بعد ادائیگیوں پر جرمانے اور کٹوتی پر تحفظات ، قالینوں کیلئے 270روز کی کریڈٹ شرط کی حیثیت کی بحالی اورسی اے ڈی شپمنٹ ترسیل کے وقت کی پابندی بڑھا نے کے مطالبات سے آگاہ کیا گیا۔ کارپٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم کھوکھر اور سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ذمہ داران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں حل کرایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن