• news

باٹا کمپنی کی جانب سے نادار طلبہ کےلئے ایس او ایس ویلیج میں تعمیراتی کام کا آغاز 

لاہور (کامرس رپورٹر) باٹا پاکستان نے لاہور کے غریب وناداربچوں کی فلاح وبہبود اور حصول تعلیم کےلئے اہم قدم اٹھا یا ہے ۔باٹا پاکستان کی جانب سے اس سال طلبہ کےلئے 6سکول اور1گھر کی تعمیرکیا جائے گا۔ ایس او ایس ویلیج کی تعمیر نو کے آغاز پرایک پر وقار تقریب میں باٹا پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران ملک ‘ ایچ آر ڈائریکٹر علی کاظمی ، اعلیٰ عہدیداران، SOSویلج کے بچوں ،اساتذہ اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔عمر ان ملک کا کہنا تھا کہ یہ ہما را فرض ہے کہ ہم ہر بچے کی زندگی کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ انہیں بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع حا صل ہوں ۔ ایچ آر ڈائریکٹر علی کا ظمی نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ باٹا پاکستان نادار افراد کو روشن مستقبل کےلئے کوشاں ہے ، آئندہ سالوں میں یونہی مستحق لوگوں کی خاطر گھروںکی تعمیرکےلئے مصروف عمل رہے گا۔ایس او ایس ویلجمیں سکولز اور گھروں کی تعمیر نو کا عزم اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن