تجارت کا فروغ‘ پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے بتایا ہے کہ پی ایف سی کا اعلیٰ سطح وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ یہ بات انہوںنے پاکستان امپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے صدر میاں فریاد احمد رضا کی سربراہی میں فرنیچر سیکٹر کے وفد سے گفتگو کرتے کہی۔انہوں نے کہا پی ایف سی پاکستان کے فرنیچر سیکٹر کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارت کا فروغ اور مشترکہ منصوبوں و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔پی ایف سی وفد دورے کے دوران وفد سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔