• news

دہلی میں فضائی آلودگی، ٹیموں کو مشکلات کا سامنا، آئی سی سی کا نوٹس

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈکپ کے دوران دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پریکٹس سیشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 38 واں میچ آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائےگا۔ دونوں ٹیمیں بھارتی شہر دہلی کے ارن جیتلی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔میچ سے قبل بھارتی دارالحکومت چند روز سے بدترین فضائی آلودگی کا شکار ہے جس کے باعث سری لنکا نے گزشتہ روز سٹیڈیم میں اپنا شیڈول کردہ ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا۔اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے دہلی میں فضائی آلودگی کا نوٹس بھی لے لیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈکےساتھ مل کر ماہرین سے رائے لے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن