سابق کرکٹرز نے انگلینڈ کیخلاف باﺅلنگ لائن میں تبدیلی کو ناگزیر قرار دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کےخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم میں باﺅلنگ لائن میں تبدیلی کو نا گزیر قرار دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ شاداب نے ٹورنامنٹ میں بیٹ کےساتھ پرفارم کیالیکن باﺅلنگ میں وہ موثر نہیں بالخصوص جو سپن کو اچھا کھیلتے ہیں ان کےخلاف تو ان کا اعتماد نظر نہیں آیا۔ جب آپ نے ابرار احمد کو متبادل کے طور پر لیا ہے تو پھر اس کو کھلائیں بھی۔ اگلے میچ میں ابھی کچھ دن باقی ہیں اس بارے میں ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر باﺅلنگ ناکام ہو رہی ہے تو زمان خان بھی موجود ہیں اور ہمارے پاس آپشنز ہیں تو کیوں نہ انہیں آزمایا جائے۔ سابق فاسٹ باﺅلر محمد سمیع نے کہا کہ ہمارے باﺅلرز ڈسپلن کےساتھ باﺅلنگ نہیں کر رہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی آف اور لیگ سٹمپ کے باہرگیندیں کرائی گئیں۔ جب آپ اس کنڈیشن میں میچ کھیل رہے ہوں جہاں پچ بیٹرز کو سپورٹ کر رہی تو پھر بہادری سے باﺅلنگ کرنا ہوتی ہے اور باﺅلنگ میں جلد تبدیلیاں لانی پڑتی ہیں۔