پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے توسط سے اہم دستاویزات کرلی ہیں۔ اولمپیئنز اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں نے ارباب اختیار و حکومت سے شفاف تحقیقات کرنے اورحقائق کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب قومی فیڈریشن کے تحت جعلی قومی ویمن ہاکی کیمپ لگا کرلاکھوں روپے کی رقم خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی ایچ ایف اکاو¿نٹ سے رقم یکم مارچ 2017 کو نکالی گئی۔