پوپ فرانسس کی بھی ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل
ویٹی کن ( نوائے وقت رپورٹ) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ خدا کے نام پر جنگ بندی کی درخواست کرتا ہوں ، غزہ میں انسانی صورتِ حال انتہائی سنگین ہے، بچوں کے بارےمیں سوچا جائے، جنگ کے شکار بچوں کا مستقبل ختم کیا جارہا ہے، امید ہے تنازع پھیلنے سے بچانے کے لیے کام کیا جائے گا۔