• news

قطر کے وزیراعظم کا فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

دوحہ (نیٹ نیوز) قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان سے فرانسیسی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اسرائیل، فلسطین کشیدگی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں میں عام شہری شہید ہو رہے ہیں، سکولوں، ہسپتالوں اور شہری آبادی پر حملے بند ہونے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن