• news

خاتون رکن کانگریس نے جوبائیڈن کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا حامی قرار دیدیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس راشدہ طلیب نے امریکی صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے جوبائیڈن کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا حامی قرار دیا ہے۔ جوبائیڈن کے ان اقدامات کے نتائج اگلے صدراتی انتخابات میں سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی کانگریس کی رکن نے غزہ کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینی شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ان کا کہنا تھاکہ جوبائیڈن نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کی ہے۔' طلائب کی ویڈیو میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک شدہ اور زخمی فلسطینیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ نیز یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ پورے امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ صدر جوبائیڈن اور جوبائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں، اس وجہ سے نیتن یاہو جوبائیڈن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔وائٹ ہاوس نے اپنی ہی رکن کانگریس کے صدر پر نسل کشی کے الزام کا تو کوئی جواب نہیں دیا ۔البتہ قومی سلامتی کے مشیر نے یہ کہا ' جیسا کہ آپ ہمیں سن چکے ہیں۔ ہم انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفے کرنے کے حامی ہیں۔ تاکہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں اشیا تقسیم کی جاسکیں اور غزہ میں مغویوں کو رہائی مل سکے۔سلامتی کے مشیر نے مزید کہاکہ جس چیز کی ہم حمایت نہیں کرتے وہ اسرائیل سے یہ مطالبہ کرنا ہے کہ حماس کے دہشت گردوں سے اپنا دفاع نہ کرو، یہی ایک مستقل جنگ بندی ہو گی۔طلائب نے کہاکہ امریکی عوام جوبائیڈن کو بھولیں گے نہیں۔ اس لیے آج جنگ بندی کی حمایت کرو ورنہ ہمیں 2024 میں اپنی حمایت میں نہ گننا۔ مسٹر پریزیڈنٹ ! امریکی عوام اس معاملے میں آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔ ہم یہ بات 2024 میں بھی یاد رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن