• news

مجھے مصنوعی نہیں اپنی ٹانگیں چاہئیں غزہ پر اسرائیلی حملے میں زخمی بچی کی فریاد

غزہ(نیٹ نیوز) غزہ پر اسرائیلی بمباری کے سبب ہزاروں افراد شہید اور سیکڑوں لوگ شدید زخمی ہو چکے ہیں ان میں سے کئی زخمی ایسے ہیں جو بمباری کے سبب جسمانی اعضا سے محروم ہوچکے ہیں ۔ ان ہی میں سے ایک فلسطینی بچی لایان الباز بھی ہے جو اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکی ہے، دردکش ادویات کا اثر ختم ہوتا ہے تو 13 سالہ لایان الباز تکلیف سے بلبلا اٹھتی ہے اور کہتی ہے مجھے مصنوعی ٹانگیں نہیں چاہئیں۔ لایان الباز مایوسی سے کہتی ہے ’میں چاہتی ہوں وہ میری ٹانگیں واپس لگا دیں، میں جانتی ہوں وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن