فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے : اوباما
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں براک اوباما نے کہا کہ کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں۔علاوہ ازیں امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ اسرائیلی اور امریکی بچے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی تباہی جدید دور کے سب سے زیادہ ہولناک لمحات میں سے ایک ہے۔برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے کیمپوں اور ایمبولینسوں پر اندھا دھند بمباری سے ہزاروں مرد، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔