پھل‘ سبزیاں سرکاری نرخنامے کے بجائے من مرضی کے ریٹ پر فروخت
لاہور (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کا مﺅثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے استحصال کا سلسلہ نہ رک سکا، مختلف مقامات پر دکانداروں نے سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے مرضی کے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری رکھا۔ سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت105روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 120 کلو تک فروخت جاری رکھی۔ آلو شوگر فری درجہ دوم95کی بجائے110، آلو شوگر فری درجہ سوم85 کی بجائے90، پیا ز درجہ اول115کی بجائے150، پیاز درجہ دوم105کی بجائے140، پیاز درجہ سوم95کی بجائے100سے110، ٹما ٹر درجہ اول175کی بجائے200، ٹماٹر درجہ دوم155کی بجائے180، ٹماٹر درجہ سوم140کی بجائے160، لہسن دیسی330 کی بجائے400 سے420، لہسن ہرنائی455 کی بجائے520سے 530، لہسن چائنہ510 کی بجائے550سے 560، ادرک تھائی لینڈ585 کی بجائے680 سے700، ادرک انڈونیشیا270 کی بجائے400، ادرک چائنہ605 کی بجائے740سے750، کھیرا فارمی40کی بجائے55سے 60، میتھی120کی بجائے170سے180، بینگن42کی بجائے60، بند گوبھی80 کی بجائے120، پھول گوبھی33 کی بجائے 70سے 80، شملہ مرچ 105کی بجائے140سے 150، بھنڈی64 کی بجائے90 سے 100، شلجم85 کی بجائے100سے110، اروی 130 کی بجائے170سے 180، مٹر310 کی بجائے380 سے400، پھلیاں موٹی50 کی بجائے70، پھلیاں باریک90 کی بجائے120، لیموں چائنہ90، مونگرے 160کی بجائے180، ٹینڈے دیسی145 کی بجائے160، ٹینڈیاں فارمی60کی بجائے80، مولی 20 کی بجائے25 سے30، گھیا کدو57 کی بجائے60 سے70، پالک فارمی38 کی بجائے40، گھیا توری70 کی بجائے90، گاجر چائنہ175 کی بجائے190، گاجر دیسی50 کی بجائے60 جبکہ حلوہ کدو50 کی بجائے 55روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔ پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول200 کی بجائے280 سے300، سیب گاچہ درجہ دوم 125 کی بجائے200، سیب گاچہ درجہ سوم100 کی بجائے140سے 150، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول225کی بجائے380 سے400، سیب کالا کولو پہاڑی دوجہ دوم130 کی بجائے250، سیب کالا کولو پہاڑی دوجہ سوم100 کی بجائے150سے 160، کیلا درجہ اول درجن115کی بجائے180سے200، کیلا درجہ دوم درجن 95 کی بجائے120، کیلا درجہ سوم75 کی بجائے80 سے90، امرود درجہ اول140کی بجائے150سے 160، امرود درجہ دوم75 کی بجائے90، انار بدانہ530 کی بجائے640 سے650، انار دانے دار 330 کی بجائے 380 سے 400، انار قندھاری 230 کی بجائے250، پپیتا 220 کی بجائے250، میٹھا درجہ اول درجن 155 کی بجائے180، میٹھا درجہ دوم درجن90 کی بجائے100 سے110، انگور سندر خانی330کی بجائے380 سے400، سنگھاڑے85 کی بجائے100، شکر قندی90 کی بجائے100، جاپانی پھل درجہ اول 140کی بجائے170 سے180، جاپانی پھل درجہ دوم 90 کی بجائے120جبکہ کھجور ایرانی 540 کی بجائے600 سے 630روپے کلو تک فروخت کی گئی۔