لیگی رہنما حنیف عباسی سے صدر ن لیگ مدینہ منورہ جاوید اقبال کی ملاقات
مدینہ منورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسجد نبوی میں مسلم لیگ( ن)کے سینئر لیڈر سابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے مسلم لیگ( ن) مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ اور وفد کہ ساتھ شہداءگوادر، پسنی، اور میانوالی کے دلخراش دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور زخمی والے پاک فوج جوانوں کیلئے دعا کرائی ، پاک فوج کی سلامتی، سرحدوں اور داخلی محاز پر بے پناہ قربانیوں کو اللہ تعالی قبول فرمائے اور شہدا کے اہل خانہ کیلئے بھی خصوصی دعا مانگی سابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے ایام اسیری میں گزارے وقت کے حوالے سے تنظیمی کارکنان سے کہامیں نے صبر اور حوصلہ کےساتھ تنگ سیل میں اڈیالہ جیل میں طویل عرصہ گزارا۔ حنیف عباسی نے مزید کہا ، میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی سے ھی ھماری انتخابی مہم شروع اور کارکنوں میں جوش ولولہ اور متحرک ھوگئے ہیں ۔حنیف عباسی سے ملاقات کرنے والے وفد میں جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کی قیادت میںسرپرست اکبر علی ،سینر نائب صدر میاں اکرم ساجد، سردار اورنگ زیب چیمہ اف لندن ،سید عبدالکبیر ازاد، شیر دل چیمہ،عثمان شاھد گجر اف لندن بھی شامل تھے۔