• news

جلا وگھیراوکیس،عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت کل سماعت کیلئے مقرر

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جناح ہاوس جلاوگھیراو کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ دو رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں (کل)7 نومبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ عالیہ حمزہ پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن