ہیمبرگ، مسلح شخص کے داخل ہونے پر متعدد پروازیں منسوخ‘ ایئرپورٹ بند
ہیمبرگ(این این آئی)جرمن شہر ہیمبرگ کے ایئرپورٹ میں مسلح شخص کے داخل ہونے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کرکے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتہ کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایئرپورٹ کے ممنوعہ سیکیورٹی ایریا میں داخل ہوا تو عملے کو مجبورا ایئر پورٹ بند کرنا پڑا۔ پولیس ترجمان نے بتایاکہ مسلح شخص نے دو بار ہوائی فائرنگ بھی کی۔ حکام نے جہازوں کی روانگی اور آمد روک دی ہے۔