بنگلادیش میں 6 مسافر بسےں نذر آتش ‘ مظاہرین کا الیکشن کرانے کا مطالبہ
ڈھاکا(این این آئی)بنگلادیش میں نامعلوم افراد نے 6 مسافر بسوں کو آگ لگا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر بسوں کو آگ گزشتہ شام ڈھاکا، نارائن گنج اور بھولا اضلاع میں لگائی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا مقصد حکمران جماعت عوامی لیگ پر دبا بڑھانا ہے۔مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتیں حکمران جماعت سے مستعفی ہونے اور غیرجانبدار انتظامیہ کے ذریعے عام انتخابات کروانا چاہتی ہیں۔