مشائخ وعلما کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز یکجہتی فلسطین کانفرنس آج ہوگی
اسلام آباد(خبرنگار)مشائخ وعلما کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیزیکجہتی فلسطین کانفرنس آج 6نومبرکواسلام آبادمیں منعقدہوگی کانفرنس سلطان فیاض الحسن قادری چیئرمین حضرت سلطان باہو ٹرسٹ کی زیرصدارت منعقدہوگی جس کے مہمان خصوصی سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف ہوں گے ۔تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین،اقلیتی نمائندے ،دانشوروکلا شریک ہوں گے۔