• news

قصور میں پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی ندیم ہارون سیاست سے الگ

قصور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما ندیم ہارون نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ ندیم ہارون قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 قصور ون سے امیدوار تھے۔ ندیم ہارون نے کہا کہ میں نے بڑے اچھے جذبے اور نیت کے ساتھ عملی سیاست میں قدم رکھا تھا۔ سانحہ 9 مئی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ 9 مئی واقعہ کے بعد میرے لئے اور میرے دوستوں کیلئے عملی سیاست میں مزید کام کرنا مشکل ہو گیا۔ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پہلے ریاست اور بعد میں سیاست ہے۔ میرا آج سے کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ میں کسی بھی پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن