• news

فلسطینی رہنما اسماعیل ہانیہ کی ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقات 

غزہ(این این آئی)حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو ہونے والی غزہ کی صورت حال اور خطے کے منظر نامے کے حوالے سے یہ ملاقات انتہائی اہم رہی۔ ملاقات میں ہنیہ نے ایرنی سپریم لیڈر کو غزہ اور اس سے متعلق امور کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ مغربی کنارے میں سامنے آنے والاے واقعات کے بارے میں اپڈیٹ کیا۔ کہ کس طرح اسرائیلی جرائم میں مغربی کنارے میں بھی تیزی آ رہی ہے۔علی خامنہ ای نے اس موقع پر فلسطینی عوام کی ہمت و جرات کے لیے ان تحسین کی، تاہم انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم پر افسوس ظاہر کیا۔انہوں نے اسرائیلی جرائم کو امریکی اور بعض دوسرے مغربی ملکوں کی حمایت کی بدولت قرار دیا۔ایرنی سپریم لیڈر نے اس موقع پر فلسطین کے بارے میں اپنی مستقل پالیسی کا ذکر کیا اور صہیونی قوتوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن