اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے مہنگا، سونا تولہ 400سستا
کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز ایک تولہ سونا 400روپے گھٹ گیا جس کے بعد قیمت 2لاکھ 14ہزار 200 روپے ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 83ہزار 642 روپے رہی۔ پیر کے روز انٹربنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر 98پیسے بڑھ کر 285.29 روپے پر پہنچ گئی۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 2.50 روپے کے اضافے سے 287 روپے پر پہنچ گیا۔