• news

 مجیدنظامی خاندان کی ضروری وضاحت

اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول کے 9 ویں ایڈیشن میں لاہور کی گمشدہ میراث کے نام سے 4 نومبر کو ایک سیشن منعقد ہوا، جس میں تقریر کرتے ہوئے یعقوب بنگش نے الزام لگایا شاہراہ پر مجید نظامی کے نمایاں نام لکھوانے کیلئے مجید نظامی خاندان نے (حکومت کو) بہت رقم ادا کی۔ مجیدنظامی خاندان ایسے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ ایسی کوئی ادائیگی کبھی نہیں کی گئی۔ ماضی میں نہ حال میں۔ امید ہے یعقوب بنگش ایسے سنے سنائے الزامات نہیں دہرائیں گے جن میں کوئی صداقت نہیں اور جو نیک نامی کو نقصان پہنچانے والے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن