• news

فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

لاہور(خبرنگار)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کر دی۔ فواد چوہدری کی درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا۔ فواد چوہدری کی جانب سے ان کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مﺅقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔ فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ زمینیں پرائیویٹ لوگوں سے خریدی گئیں جن کے بیان حلفی موجود ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر فواد چوہدری کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن فواد چوہدری کو بلیک میل کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن