• news

امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں منصفانہ الیکشن یقینی بنائے جائیں: امریکہ 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی امیدوار، سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پاکستان میں الیکشن کی تاریخ اور آنے والے انتخابات کے سوال پر ردعمل میں کہا ہے کہ امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ ہماری توجہ اس حمایت پر مرکوز ہے کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ یقینی بنایا جائے کہ منصفانہ انتخابات پاکستانی عوام کے فائدے کیلئے ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن