• news

9 مئی مقدمات ‘چیئرمین پی ٹی آئی ‘شاہ محمود کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی ۔ پراسیکیوٹر چھٹی پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں کےساتھ ہی جیل میں اسے بھی سن لیں گے۔ عدالت نے 14 نومبر کو شاہ محمود قریشی کیس بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مقرر کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن