• news

غزہ کی بگڑتی صورتحال‘او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس 12نومبر کوطلب 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) غزہ کی بگڑتی صورتحال کے تناظر میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے اس ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ او آئی سی کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی سربراہی اجلاس 12 نومبر کو سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے فلسطین خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوگا جب کہ مسلم ممالک فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے خلاف اسرائیلی صیہونی نسل کشی پر مشترکہ موقف اختیار کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن