مصائب سے بچنے کیلئے بزرگان دین کی صحبت اختیار کی جائے‘ علماءکرام
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں اصلاحی تنظیم مجلس صیان المسلمین پاکستان کا سالانہ اجتماع سے مرکزی صدر و مہتمم مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفی، وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمدحنیف جالندھری، مولاناحکیم مظہر شاہ،مولانا قاری ارشد عبید، مولانا جلیل احمد اخون، ڈاکٹر نعیم اللہ ودیگرنے خطاب کرتے کہا کہ موجودہ حالات میں مصائب و مشکلات سے بچنے، حقیقی سکون اور ایمان کی حفاظت کےلئے بزرگانِ دین کی ”صحبت صالح“ اختیار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کرنے میں مصروف ہے ،مسلم حکمرانوں کو باہمی متحد ہوکر اسرائیل کو اس جارحیت اور درندگی سے روکنے کی ضرورت ہے۔ اجتماع میں شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند، مولانا محب النبی،استاذ الحدیث مفتی محمد حسن، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا ڈاکٹر الیاس فیصل(مدینہ منورہ)، مولانا عبدالشکور نقشبندی،مفتی احمد علی،مفتی محمد زکریا ، مولانا مفتی محمد سمیت دیگر علماءو مشائخ اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔