نقب زنی سے لوٹے گئے 25 لاکھ روپے مالکان کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ملزمان سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال اصل مالکان کے سپرد کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے مصطفی ٹاو¿ن کے علاقے میں ایک گھر میں ہونے والی نقب زنی کی واردات میں لوٹے گئے 15لاکھ روپے ملزمان سے برآمد کرکے مدعی محمد الیاس راجپوت کے سپرد کئے۔ نواب ٹاو¿ن کے علاقے میں نقب زنی کی واردات ملزمان سے 10لاکھ روپے برآمد کرکے مدعی عبیدالرحمن اعوان کے سپردکئے۔