واردات کی کوشش ناکام :2سابق ریکارڈ یافتہ ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(نامہ نگار) اچھرہ کی پولیس نے کارروائی کے دوران 2رکنی ڈکیت گینگ کے ارکان فہیم اور فراز کو گرفتار کر کے ملزمان سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان فاضلیہ کالونی میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دورانِ تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔