• news

جرائم میں کمی جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں سے ہی ممکن :ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ میکانزم کو مزید موثر بنایا جائے۔ غیر ملکی باشندوں کی رہائش گاہوں اور ورکنگ پلیسزکا سکیورٹی آڈٹ کروایا جائے۔ جرائم میں کمی جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں سے ہی ممکن ہے۔اشتہاری وعادی مجرمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزسید علی رضا، ایس پی سکیورٹی، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی،ایس پی اے آرایف اور ڈویژنل ایس پیزمیٹنگ میں موجودتھے۔میٹنگ میں شہر بھرکی مجموعی صورتحال،پبلک سروس ڈیلیوری کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلحہ و منشیات کے روک تھام کیلئے ای پولیس پوسٹوں کو مزید فعال بنایا جائے۔ قبضہ گروپوں، بدمعاشوں کےخلاف سخت ایکشن لیں۔ سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے پٹرولنگ ٹیموں کو متحرک رکھیں۔ ناکہ جات و پٹرولنگ پلان ذیلی سٹرکوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے۔ ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی وون ویلرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھیں۔ کرکٹ میچز پر جواءکھیلنے والے قمار بازوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں۔تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے دوسرے فیز کی تیاریاں مکمل کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن