• news

یو ایم ٹی کامعیار تعلیم نمبر ون‘ اساتذہ طلبہ کی بہتررہنمائی کر رہے‘ ابراہیم حسن مراد

لاہور (نمائندہ خصوصی) یوایم ٹی پاکستان کی پرائیویٹ یونیورسٹی میں نمبرون اور تعلیمی معیار میں سب سے اعلیٰ ہے‘ 50 ہزار سے زائد ایلومنائی پوری دنیا میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے گروپ میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم اور5 سے 6 ہزار اساتذہ انکی رہنمائی و اخلاقی تربیت کر رہے ہیں۔ دی نالج سکول نیٹ ورک اور ILM کالجز فرنچائز ایکسپو 2023 کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار یو ایم ٹی کے صدر و نگران وزیر لائیو سٹاک پنجاب ابراہیم حسن مراد نے ایکسپو کے شرکاءسے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا،ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی، مریم مراد ڈائریکٹر ILM/TKSگروپ آف کالجز، عبدالستار پراجیکٹ ڈائریکٹرILM/TKS گروپ آف کالجز سمیت پاکستان بھر سے تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر عبد الستار نے کہا کالجز فرنچائز ایکسپو کے ذریعے سرمایہ کاروں کےلئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں۔ اس شاندار نمائش نے نئے تعلیمی آئیڈیاز کےلئے ایک زرخیز زمین فراہم کی۔ حاضرین نے مختلف سٹالز پر دی نالج سکول TKS اور انسٹیٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ ILM کی تصنیفات ،تعلیم میں نئی کاوشوں سمیت دی نالج میٹرک پروگرام اور علم انٹرمیڈیٹ پروگرام میں بھرپور دلچسپی لی۔

ای پیپر-دی نیشن