ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام کی چھٹی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام کی چھٹی کرادی گئی۔سری لنکا کی وزارت کھیل نے کرکٹ بورڈ حکام کو برطرف کردیا۔ وزیر کھیل کی جانب سے سابق کپتان رانا ٹنگا کی سربراہی میں ایک عبوری سیٹ اپ کا اعلان کیاگیاہے جس میں سپریم کورٹ کا ایک ریٹائرڈ جج بھی شامل ہے۔2 روز پہلے وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے مستعفی ہونے کا کہا تھا تاہم صرف سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیاتھا۔ وزیر کھیل نے اپنے پلان سے آئی سی سی حکام کو بھی آگاہ کیاتھا کہ وہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔رانا ٹنگا کی سربراہی میں قائم پینل ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کی تحقیقات کے ساتھ مستقبل میں کرکٹ کی بہتری کا بھی پلان تیار کرے گی۔