عمران کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پرتوہین عدالت درخواست پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ سے جواب طلب
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات نہ کرانے پرتوہین عدالت درخواست میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے جیل حکام کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔