وکلاءگرفتاریوں پر لاہور بار کی ہڑتال‘ سیشن کورٹ میں پولیس کا داخلہ بند
لاہور (خبر نگار) وکلاءکی گرفتاریوں پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی اور سیشن کورٹ میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا۔ وکیل افضال پاہٹ اور ان کے بیٹے کو پولیس نے نو مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا جس پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دی اور پولیس اہلکاروں اور سائلین کا عدالت میں داخلہ بند کر دیا۔ وکلاءنے لاہور کی سیشن عدالت کے دروازے بند کردیئے اور پولیس اور سائلین کو عدالتوں میں جانے کی اجازت نہیں دی۔