• news

گورو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات 25 نومبر سے شروع ہوں گی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کے حوالے سے تقریبات 25نومبر سے شروع ہوکر 27نومبر تک جاری رہیں گی۔ دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے محکمہ کی جانب سے جامع ایکشن پلان ترتیب دے کر 15نومبر تک پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے ان خیالات کا اظہار بابا گورو نانک دیوجی کے 554ویںجنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن