سعید احمد شیخ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے سینئیر آفیسر سعید احمد شیخ کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات کر دیا ہے۔ سعید احمد شیخ کا تعلق لودھراں سے ہے۔ وہ طویل عرصہ انچارج پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان رہے۔ اس سے قبل وہ چیئرمین نیشنل ٹرسٹ، انچارج انفارمیشن سروسز اکیڈمی، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی لاہور اور ڈی جی سائیبر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ کی شخصیت اور کلام پر کتابیں بھی تحریر کی ہیں۔ سعید احمد شیخ کی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعیناتی پر صحافتی حلقوں اور ادبی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔