• news

فیروز والا کی نواحی آبادی میں چچا کی 11 سالہ بھتیجی سے زیادتی

 فیروز والہ (نامہ نگار) تھانہ فیروز والا کی آبادی رضوان پارک میں سگے چچا نے اپنی بھتیجی11 سالہ کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی، ملزم فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ معذور مزدور محنت کش نوید کی 11 سالہ بیٹی (ف) گھر میں اکیلی تھی اس دوران اس کے چچا علی شان ان کے گھر میں داخل ہو گیا، بچی کو خوف زدہ کر کے اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے علی شان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن