• news

افغانوں سمیت غیرملکیوں کی بے دخلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (خبر نگار) افغانیوں سمیت غیر ملکیوں کی بے دخلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ خیال نور سمیت دیگر نے آئینی درخواست بیرسٹر عزت فاطمہ کے توسط سے دائر کی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی پیدائش پاکستان میں ہوئی اور رہائشی ہیں، درخواست گزاروں کے خاندان بھی عرصے سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خلاف قانون مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈیپورٹ کا اعلان کیا۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کی بیدخلی کے حوالے سے قوانین موجود نہیں، افغانستان جانے پر درخواست گزاروں کو خطرات لاحق ہیں۔ قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو پناہ دینے کی قانون اجازت دیتا ہے۔ استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کو پاکستان میں پیدائش کی بنیاد پر پناہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن