افغانوں کے جعلی شناختی کارڈزبنانے والا 14 رکنی گروہ گرفتار
ہنگو (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او نثار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 14 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار گروہ میں ویلیج سیکریٹری نادرا اہلکار سمیت 14 افراد ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او نے کہا کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار سمیت 8 ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، یہ گینگ 9 لاکھ روپے کے عوض ایک افغانی کو شناختی کارڈ بنارہے تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ مذکورہ گینگ ایک بوڑھی عورت کو ورغلا کر اس کے زکوة کے نام پر شناختی کارڈ اور دستاویز لیتا تھا، ملزمان کے خلاف فارن ا?رڈی ننس کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔