• news

فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے انٹراکورٹ اپیل میں فریقین کو نوٹس

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ اپیل میں مﺅقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں کے نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو دئیے اور متعلقہ محکمے کی درخواست پر نام پی سی ایل شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن