• news

ڈاکو¶ں کی لوٹ مار جاری، شہری لاکھوں روپے، زیورات، قیمتی سامان سے محروم

لاہور (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکووں نے ڈیفنس میں فرید کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ ، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ٹاون شپ میں خرم اور اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ، زیوارت، موبائل فون، غازی آباد میں حسنین سے ایک لاکھ، موبائل فون، نشتر کالونی میں آفتاب سے 72ہزار، گلشن اقبال میں مجیب سے گن پوائنٹ پر 52ہزار، موبائل فون، شیراز سے 20 ہزار، موبائل فون، راوی روڈ میں عرفان سے 8ہزار، موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقے میں مزمل سے4ہزار، موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے مصطفی ٹاون میں حیدرکے گھر سے 3 لاکھ 85ہزار طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے جوہر ٹاون، گلبرگ اور ساندہ سے 3کاریں جبکہ مانگا منڈی، شفیق آباد، اسلام پورہ، شادباغ، باغبانپورہ، مناواں، ستوکتلہ، گلشن اقبال اور راوی روڈ سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن