پنجاب سروس ٹربیونل نے ناک، کان، گلا کے پروفیسرز کی براہ راست بھرتی روک دی
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب سروسز ٹربیونل نے حکومت پنجاب اور پبلک سروس کمشن کو پروفیسر ای این ٹی (ناک، کان، گلا) کی بھرتی کا عمل معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب سروس ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ پہلے ریگولر پروموشن کا کوٹہ مکمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت ای اینڈ ٹی کے براہ راست پروفیسرز بھرتی کر رہا تھا، جس سے ریگولر ڈاکٹرز کی ترقیوں اور کوٹہ کا عمل شدید متاثر ہوا تھا۔