تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، شیر افضل مروت
اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،بڑی بڑی عدالتوں میں بیٹھے جو منصف ہیں ان کو بھی نا انصافی نظر آنی چاہیے،اگر ہمارے امید واروں کو الیکشن نہ لڑنے دیا گیا تو ہم متبادل پلان بنائے ہوئے ہیں،میں کل صبح سات بجے میں لندن سے پاکستان واپس پہنچا،مجھے خدشا تھا کہ شاید پولیس مجھے گرفتار کر لے،میرے خلاف ڈی جی خان میں ایک۔مقدمہ درج ہے،مقدمہ درج کرانے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہوا ہے،اوور سیز پاکستانیو کو چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام دیا تا کہ ان کی کوششوں کو صحیح ڈائریکشن ملے،اوور سیز پاکستانی چئیر میں پی ٹی آئی کی محبت میں پاکستانیو سے ایک قدم آگے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی اور پاکستانی عوام کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس پر اوور سیز پاکستانی بہت مایوس ہیں،میری آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی تھی جو کہ اب کل ہو گی۔