صنم جاوید، روبینہ جمیل کی ضمانتیں منظور، خدیجہ شاہ کیس کا ریکارڈ طلب
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں صنم جاوید کی درخواست بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی رہائی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکے اور دو شخصی ضامن بطور شورٹی داخل کرانے کی ہدایت کر دی ادھر لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی کو جلا¶ گھیرا¶ کیس میں عالیہ حمزہ ملک سمیت دیگر کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن نے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پر اعتراض اٹھا دیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان ڈار کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر بیان حلفی جمع کروانے کے حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے خدیجہ شاہ کی دو مقدمات میں ضمانت کے بعد نئے مقدمہ میں گرفتاری کیس میں درخواست ضمانت پر 11 نومبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ بیر سٹر سمیر کھوسہ نے مو¿قف اپنایا خدیجہ شاہ کی دو مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔ پولیس نے بدنیتی کی بناءپر تیسرے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے۔