مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے
سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں محاصرے تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر میںایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پریس انکلیو سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام تاجروں کی یونین نے کیا تھا۔ مظاہرین نے مودی حکومت کی جانب سے محکمہ بجلی، ریلوے اور پبلک سیکٹر کے دیگراداروں کی نجکاری اور جموں و کشمیر میں بجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے منصوبے کی مذمت کی جن کا مقصد کشمیریوں سے لوٹ مار کرنا ہے ۔تاجر رہنماﺅں کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے احتجاجی مارچ کی قیادت کی۔دوسری جانب مقبوضہ ضلع پونچھ میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہو گیاہے۔نائیک روہن پٹیل نامی بھارتی فوجی اہلکار کنٹرول لائن پر ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑا۔اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا گیا۔ چار کشمیریوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں چارج شےٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ہے ۔یاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی ائے نے دانش احمد کول، فیضان اشتیاق خرادی، حماد فاروق ترمبو اور محمد فاروق عبدالعز کے خلاف چارج شےٹ خصوصی عدالت میں پیش کی۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے دیرینہ تنازعہ فلسطین کی وجہ سے پیدا ہونے والے شدید انسانی بحران اور عالمی امن کو لاحق خطرات کے پیش نظرعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں اس طرح کی تباہی کے خطرے سے بچا جا سکے ۔